آر ڈی اے کی نئی سرکاری ویب سائٹ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آر ڈی اے کی نئی سرکاری ویب سائٹ اور علیحدہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
ویب سائٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ اور صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے ، جس کے ذریعے شہریوں، سٹیک ہولڈرز، ڈیولپرز اور سرمایہ کاروں کو معلومات اور آن لائن سہولیات تک بہتر اور باآسانی رسائی حاصل ہو سکے گی۔