اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارتی اقدامات غیر قانونی ،مقررین

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق  بھارتی اقدامات غیر قانونی ،مقررین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بھارت نے 1948 میں کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرکے خود بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کیا۔ اپنی موقف میں بھارت نے خود جموں و کشمیر کے عوام کی پاکستان سے الحاق یا آزاد ریاست کا انتخاب کرنے کی خواہش کو تسلیم کیا۔۔۔

 یوں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اس کیس کی دائرہ اختیار کو بلا شرط قبول کیا۔ اس اقدام سے کشمیر کا مسئلہ قانونی طور پر اقوام متحدہ کے حقِ خود ارادیت کے فریم ورک میں منسلک ہو گیا اور بھارت کے تمام یکطرفہ اقدامات، خاص طور پر 5 اگست 2019 کے بعد کئے گئے اقدامات، قانونی طور پر ناجائز اور کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف قرار پاتے ہیں، یہ باتیں آئی پی ایس میں  منعقدہ خصوصی نشست کے دوران کی گئیں۔ شرکاء میں ڈاکٹر نذیر گیلانی ، خالد رحمٰن، فرزانہ یعقوب ،ڈاکٹر ولید رسول شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں