شاہ احمد نورانی کی تحریک نظام مصطفی کیلئے خدمات قابل ستائش‘مقررین
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )حضرت شاہ احمد نورانی نے تحریکِ ختمِ نبوت اور تحریکِ نظامِ مصطفیٰ کے لیے جو بے مثال جدوجہد کی وہ تاریخِ اسلام اور تاریخِ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے۔۔۔
وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمِ اسلام کی ایک مضبوط و توانا ، بے باک اور مؤثر آواز تھے ،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کرنل محمد سرفراز سیفی کی زیرصدارت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق ، مولانا ملک محبوب پروفیسر جی اے حق چشتی سمیت مقررین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سہ ماہی انوار رضا کے خصوصی ایڈیشن خبری البم کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کی برسی کی مناسبت سے منعقد کی گئی ۔