اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘10ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘10ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف

دھندے میں ملوث دو افراد موقع پر گرفتار ،مقدمہ درج ،کارخا نہ بھی سیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم کے دوران10ہزار لٹر سے زیادہ تیار جعلی دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا۔اس کے علاوہ اہم اجزاء کے طور پر 425 کلوگرام سکم ملک پاؤڈر اور 640 کلوگرام ملاوٹی سبزی گھی بھی ضبط کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر اتھارٹی طاہرہ صدیق نے کہا کہ ملزمان پہلے پاؤڈر اور کیمیکلز سے ایک گاڑھا محلول تیار کرتے تھے جسے بعد میں ٹینکر میں لوڈ کر کے برف میں بھر کر جعلی ودھ کی شکل دی جاتی تھی۔

اس دھندے میں ملوث دو افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے ، ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کارخانے کو بند کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ دودھ کے نام پر عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ دودھ سپلائرز کو مقررہ قوانین کی سختی سے پابندی کرنی ہوگی، خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں