کھنہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ،3ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پولیس ملزموں کو پکڑ کر لے جارہی تھی ،ساتھیوں نے فائرنگ کر دی ،چھاپے
اسلام آباد(دنیانیوز ) تھانہ کھنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ،پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے ، پولیس ملزموں کو گرفتار کرکے واپس جا رہی تھی مبینہ ڈکیتوں کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس گرفتار ملزمان کا تھانہ کھنہ کی حدود میں فارمیسی سمیت دیگر واردتوں کا انکشاف ،گرفتار ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی میں شاپس رابری ،راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ، ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔