کلر سیداں ، گھریلو جھگڑا ،بیٹے نے سوتیلی والدہ کو قتل کردیا

کلر سیداں ، گھریلو جھگڑا ،بیٹے نے سوتیلی والدہ کو قتل کردیا

مقتولہ کو بچانے کی کوشش میں خاتون بھی زخمی ،مقدمہ درج ،ملزم فرار

کلر سیداں (نمائندہ دنیا)کلر سیداں کے نواحی گاؤں سرواہا چوہدریاں میں گھریلو جھگڑے کے دوران سوتیلے بیٹے نے سوتیلی والدہ کو قتل کر دیا ، مقتولہ کو بچانے کی کوشش میں ایک خاتون بھی زخمی ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ رقیبن بی بی نے رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے مرحوم چچا جلیل نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ ان کی دوسری شادی مسماۃ چاند بی بی سے ہوئی تھی، جن سے کوئی اولاد نہیں تھی۔ مرحوم کے گھر میں چاند بی بی اور ان کا سوتیلا بیٹا علی رضا رہائش پذیر تھے ۔ گزشتہ رات ماں بیٹے کے درمیان تلخ کلامی اور گالم گلوچ ہوئی۔ اور کلہاڑی سے وار کر کے زخمی کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں