غیر قانونی پٹرول ایجنسی چلانے والے 2افراد گرفتار
کلرسیداں (نمائندہ دنیا) کلرسیداں کے گنجان آباد علاقے میں قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
چھاپے کے دوران پولیس نے دیکھا کہ فیصل ضمیر غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت میں مصروف تھے۔ دونوں ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا، کھلا تیل بھی برآمد کر لیا۔