20لاکھ تاوان کیلئے اغوا ہونے والا بچہ بحفاظت پشاور سے بازیاب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ بہارہ کہو نے 20لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا ہونے والے 14سالہ مغوی بچے کو بحفاظت پشاور سے بازیاب کروا لیا۔
مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ساتھی ملزمان کے ہمراہ تاوان کے غرض سے بچے کو اغوا کیا تھا۔ مسمی رفاقت حسین نے تھانہ بہارہ کہو میں تحریری درخواست دی کہ اس کا 14سالہ بیٹا حارث علی کوملزم بلال خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر لیا ہے، تھانہ تر نول پولیس نے فوری مقدمہ نمبر 928بجرم 365ت پ درج کر لیا اور ضابطہ کارروائی شروع کی، ڈی آئی جی نے بچے کے اغوا کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچے کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے احکامات جاری کئے۔