پنڈدادنخان، شوہر کی قاتل بیوی، منشیات فروش گرفتار

پنڈدادنخان، شوہر کی قاتل  بیوی، منشیات فروش گرفتار

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر پنڈدادن خان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین بڑے اور حساس مقدمات میں مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غریب وال میں قتل ہونے والے صفدر عرف فوجی کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا گیا، بدنامِ زمانہ ڈیلر چینا کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی، واڑہ بلند خان میں مسجد کے اندر 12سالہ معصوم بچے سے مبینہ جنسی زیادتی میں ملوث ملزم قاری جواد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں