عوام کو جعلی تبدیلی کی بجائے اب حقیقی تبدیلی نظر آرہی ،چودھری سلطان

عوام کو جعلی تبدیلی کی بجائے اب حقیقی  تبدیلی نظر آرہی ،چودھری سلطان

چکوال ( نمائندہ دنیا )پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم چودھری سلطان نے یونین کونسل پادشاہان میں موہڑہ اعوان لنک روڈ کا افتتاح کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر دور حکومت میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صوبہ بھر ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا رہی ہے اور عوام کو جعلی تبدیلی کی بجائے اب حقیقی تبدیلی نظر آرہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں