ایئر کموڈور (ر) میر عالم فوجی اعزاز کے ساتھ چارسدہ میں سپردخاک

ایئر کموڈور (ر) میر عالم فوجی اعزاز  کے ساتھ چارسدہ میں سپردخاک

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر پلوشہ خان کے چچا ایئر کموڈور (ر) میر عالم جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کو چارسدہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔

مرحوم 1971کی جنگ کے ہیرو تھے اور انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع میں غیر معمولی جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ وہ تمغئہ شجاعت اور ستارۂ جرات کے اعزازات کے حامل تھے اور جیسلمیر ایئر بیس کو تباہ کرنے والے بہادر فضائی جانباز کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر پاکستان فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ جنازے میں سیاسی، عسکری شخصیات، اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں