پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 5فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ،2سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 5فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ،2سیل

مری روڈ پر پانچ فوڈ پوائنٹس،اٹک میں دو کا معائنہ،مجموعی طور پر 5لاکھ جرمانہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ٹیموں کے ہمراہ راولپنڈی اور اٹک میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں کیں۔ مری روڈ راولپنڈی پر واقع پانچ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر چار فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کئے گئے۔ اٹک میں تین فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا جہاں حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر دو فوڈ پوائنٹس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران اٹک میں ایک ہزار چھ سو کلو گرام ملاوٹی اور ناقص سوس برآمد ہوئی جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں مجموعی طور پر پانچ فوڈ پوائنٹس کو پانچ لاکھ ستر ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جرمانے ناقص صفائی، غیر معیاری خوراک اور ورکرز کے میڈیکل ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کیے گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں