مری،گزشتہ سال قتل کے 45،ڈکیتی مقدمات میں سو فیصدکمی

 مری،گزشتہ سال قتل کے 45،ڈکیتی مقدمات میں سو فیصدکمی

ٹریفک خلاف ورزیوں پر4کروڑ 78لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ،پولیس حکام

 راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مری پولیس نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ ڈی پی او مری محمد رضا تنویر کا کہنا ہے کہ 2025 میں ضلع بھر میں قتل کے مقدمات میں 45فیصد ، ڈکیتی کے مقدمات میں 100 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے مقدمات میں 70فیصد کمی ہوئی ہے ۔ انتہائی مطلوب کیٹیگری اے کے 27 مجرمان ، قتل کے مقدمات میں 70 فیصد ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔ ٹریفک خلاف ورزیوں پر 10 ہزار چالان اور چار کروڑ 78 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ گزشتہ برس امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر کنٹرول میں رہی۔ آئندہ بھی عوام الناس کا تحفظ اولین ترجیح رہے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں