نوجوانوں پر سرمایہ کاری ملک کے مستقبل کیلئے اہم ،شزا فاطمہ

  نوجوانوں پر سرمایہ کاری ملک کے مستقبل کیلئے اہم ،شزا فاطمہ

حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی شعبوں میں آگے بڑھانے کیلئے کو شاں ، تقریب سے خطاب

 اسلام آباد(نامہ نگار،نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک ڈیجیٹل پاکستان کی جانب گامزن ہے اور حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے ۔پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے او آئی سی کامسٹیک کے زیرِ اہتمام 19ویں براق سپیس کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کیمپ کا آغاز 29 دسمبر 2025ء کو کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ہوا تھا، جس میں 40 شارٹ لسٹ طلبہ نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ انہوں نے کہا نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری دراصل ملک کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔

چیئرمین براق سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ براق سوسائٹی گزشتہ کئی برسوں سے نوجوانوں کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں عملی تربیت فراہم کر رہی ہے ، ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ سو سائٹی خلائی سائنس و ٹیکنالوجی جدید دور میں مواصلات، موسمیاتی نگرانی، قدرتی آفات سے نمٹنے زراعت اور پائیدار ترقی میں خصوصاً ترقی پذیر ممالک کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔آفتاب احمد کھوکھر نے کہا او آئی سی رکن ممالک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں