ڈی سی چکوال کا دورہ ڈوہمن برج ، روڈ سیفٹی کے مؤثر اقدامات یقینی بنانیکی ہدایت

 ڈی سی چکوال کا دورہ ڈوہمن برج ، روڈ سیفٹی  کے مؤثر اقدامات یقینی بنانیکی ہدایت

چکوال (دنیا نیوز ) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے ڈوہمن برج کے قریب لین چینجنگ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی شکایات کے پیشِ نظر خود موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ چونکہ برج کی تعمیر میں تاخیر کا سامنا ہے، اس لیے عبوری مدت کے دوران روڈ سیفٹی کے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے مناسب مقامات پر سپیڈ بریکرز لگانے اور واضح ریفلیکٹو سائن بورڈز نصب کرنے کی ہدایات بھی جار ی کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں