سیاحت میں بہتری ،شہر کی خوبصورتی اولین ترجیح ،ڈی سی مری

سیاحت میں بہتری ،شہر کی خوبصورتی اولین ترجیح ،ڈی سی مری

بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیںکرینگے ،کھلی کچہری سے خطاب

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے سنی بینک کے مقام پر کھلی کچہری لگا ئی ،انہوں نے شہریوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل توجہ سے سنے اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔کھلی کچہری کے دوران سنی بینک کے مقام پر پبلک واش روم کی تعمیر اور عوام و سیاحوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے فوری انتظامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا سیاحتی مقام ہونے کے باعث یہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کو متبادل سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا سیاحت میں بہتری اور مری کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں