ریسکیو 1122کے زیرِ اہتمام نجی ایمبولینس سروسز کا جامع معائنہ، رجسٹریشن کا عمل جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)حکومتِ پنجاب اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر ضلع مری میں۔۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام نجی ایمبولینس سروسز کا جامع معائنہ اور رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ کارروائی کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید کر رہے ہیں۔معائنے کے دوران ایمبولینسز کی فٹنس، مریضوں کی محفوظ منتقلی کے لیے دستیاب بنیادی طبی سہولیات، ہنگامی آلات، آکسیجن، اسٹریچر، فرسٹ ایڈ کٹس اور فوری رسپانس کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہنگامی صورتحال میں بروقت ردِعمل کی اہلیت کو بھی جانچا گیا۔