ٹی ٹی پی کے ہمدرد سہولت کار معافی کے قابل نہیں ،نیئر بخاری

ٹی ٹی پی کے ہمدرد سہولت کار معافی کے قابل نہیں ،نیئر بخاری

ملکی سالمیت کے دشمن عناصر کی مددگاری آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پارلیمٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے دشمن عناصر کی مددگاری آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، جو جماعت ملکی سالمیت کے خلاف عمل کرے اسکے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر ہو سکتا ہے ،قومی سلامتی اداروں کے افسران اور جوان ملک و ملت کی حفاظت کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ،شہدا وطن کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ملک و ملت دشمنوں کے خلاف آئین اور قانون کی تحت کارروائی لازم ہے ، افراتفری انتشار خلفشار پھیلانے اور طالبان سے ہمدردی اور تحفظ دینے والے عناصر کی حب الوطنی سوالیہ نشان ہے ،افواج پاکستان اور سول اداروں پر حملے کرنے والی ٹی ٹی پی کے ہمدرد سہولت کار ناقابل معافی مجرمین ہیں ۔ عمران خان سیاست کرنا ہی نہیں چاہتا ،مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ریلیف مزاحمت سے نہیں، عدلیہ سے ملے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں