اسلام آباد ،8اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،8اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد گرفتار

شالیمار ، گولڑہ ، ، ترنول ، سبزی منڈی ، نون ، پھلگراں ، شہزاد ٹاؤن میں کارروائیاں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث آٹھ اشتہا ریو ں سمیت 36 جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزما ن کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں تھانہ ویمن ، شالیمار ، گولڑہ ، سمبل ، ترنول ، سبزی منڈی ، نون ، پھلگراں ، شہزاد ٹاؤن ، کوہسار ، رمنا ، سنگجانی ، شمس کالونی ، کورال اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے 28 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,780گرام چرس ،3,535گرام ہیروئن ،1,008 گرام آئس،11عددمختلف بو ر کے پستول اور ایک عدد گن معہ ایمونیشن برآمد کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں