جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی موجود ،فائدہ اٹھانا ضروری ،انوشہ رحمان

جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی موجود ،فائدہ اٹھانا ضروری ،انوشہ رحمان

تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں میں براڈ بینڈ سروس کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے

لاہور (دنیا رپورٹ )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر مشیر سینیٹر انوشہ رحمان کی ز یرِ صدارت اجلاس ہوا ۔ عوام کو تیز ترین براڈ بینڈ کی سہولت دینے کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کے شہریوں کو سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز ترین براڈ بینڈ کی فراہمی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے دور دراز تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں اچھی براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے تمام آپشنز استعمال کئے جائیں جس میں سیٹلائٹ بیم بھی شامل ہے ۔ پاکستان کے پاس اپنی جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی موجود ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھانا ضروری ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب تیز رفتار ٹیکنالوجی کے استعمال سے با صلاحیت نوجوانوں کو با اختیار اور باوقار روزگار فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل کا بروئے کار لا رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں