طالبات قانون پسندی ،سماجی ذمہ داری میں کردار ادا کریں ،ڈی پی او مری
مری(نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس مری کی جانب سے فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج مری میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔۔
،ڈی پی او رضا تنویر سپرا نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی پالیسنگ کے تصور اس کے عملی فوائد اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد سازی کی اہمیت پر تفصیلی لیکچر دیا ،انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ قانون پسندی، سماجی ذمہ داری اور مثبت کردار کے ذریعے معاشرے میں بہتری لانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں ۔