سکیورٹی ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والے سکولز کیخلاف ایکشن کا فیصلہ
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں اے پلس، اے اور بی کیٹیگری کے سرکاری و نجی سکولوں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا ئیگی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوبہ کے بعض اضلاع میں نجی سکولوں میں سکیورٹی کی چیکنگ باقاعدگی سے نہیں کی جا رہی جو ایک سنجیدہ غفلت ہے۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر گوگل فارم کے ذریعے سیکرٹری ایجوکیشن کو بھجوا ئیں ، غفلت برتنے پر کارروائی ہوگی۔