پاکستان و ازبکستان کا تجار تی ہد ف کیلئے طریقہ کار تیز کرنے پر اتفاق
دو طرفہ اجلاس میں سٹرٹیجک اقتصادی شراکت دار ی کو وسعت دینے کا عزم طے شدہ فیصلے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں، ہارون اختر کی ازبک وزیر سے گفتگو
اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دسویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس میں سٹرٹیجک اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی جی سی برائے تجارت، اقتصادی اور سائنسی و تکنیکی تعاون کا 10واں اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہواجس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور جمہوریہ ازبکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری لازیز قدرتوف نے کی۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت کے متفقہ ہدف دو ارب امریکی ڈالر کے حصول کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار کو تیز کرنے ، محنت کشوں سے متعلق تعلقات کے لیے پہلے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام ،علاقائی تجارت و ٹرانزٹ رابطہ کاری کو بہتر بنانے کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ راہداریوں کو آگے بڑھانے اور مشترکہ تحقیق، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلوں، فنی و پیشہ ورانہ تربیت، جدت اور استعداد سازی کے فروغ پر اتفاق کیا۔ ہارون اختر نے کہا طے شدہ فیصلے تمام ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ فریقین نے تاشقند میں بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔