عبدالولی خان یونیورسٹی میں 10.8 ملین روپے کے سکالرشپس منظور
مردان (نمائندہ دنیا) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں طلبا و طالبات کو 10.8ملین روپے کی سکالرشپس دینے کی منظوری دے دی گئی۔۔۔۔
اس سلسلے میں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ بتایا گیا کہ 2307 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 221طلبا و طالبات کو سکالرشپس دینے کی منظوری دی گئی۔