اسلا م آباد،6اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلا م آباد،6اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر گرفتار

2کلو کے قریب منشیات، پانچ پستول اور چار خنجر برآمد، مقدمات درج

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 6اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تھانہ گولڑہ، تھانہ شالیمار، تھانہ سمبل، تھانہ کرپا، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ پھلگراں اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے 15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1128گرام آئس، 266گرام ہیروئن، 500گرام چرس، پانچ پستول معہ ایمونیشن اور چار خنجر برآمد کیے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اشتہا ریوں کی گرفتار ی کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 6مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں