بلوچستان اسمبلی کااجلاس 11فروری کو طلب

 بلوچستان اسمبلی کااجلاس 11فروری کو طلب

پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں ا و ر وزیٹرز پر پابندی عائد کردی گئیسرکاری و غیر سرکاری مسلح سکیورٹی گارڈز کا اجلاس کے دوران داخلہ ممنوع

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 11فروری بدھ کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی بلڈنگ زرغون روڈ میں طلب کرلیا ۔بلوچستان اسمبلی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسرز و اہلکار، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سکیورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں