اسلام آباد ،7اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،7اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزموں کے قبضہ سے منشیا ت،اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجربرآمد، مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث سات اشتہا ریو ں سمیت18جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت،اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجربرآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں پھلگر اں، بہا رہ کہو، لو ہی بھیر، نو ن، شمس کالو نی، تر نول، آ بپا رہ، کو ہسار اور تھا نہ کھنہ پولیس نے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,170گر ام چرس، 60بو تلیں شراب، چھ عددپستول معہ ایمونیشن اورخنجر برآمد کرلیا ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں