پنک گیمز میں شرکت کیلئے 16 ٹیمیں لاہور روانہ

پنک گیمز میں شرکت کیلئے  16 ٹیمیں لاہور روانہ

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے 167 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل 16 ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کی نگرانی میں لاہور روانہ ہوگئیں ،

 ٹیمیں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن کی نمائندگی کریں گی۔پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ٹرائلز کے بعد آرتھری، اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، والی بال،ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، وشو، چیس، ہاکی، رگبی اور تیکوانڈو سمیت 16 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں