شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،ڈی آئی جی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، امن وامان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام افسران کو جرائم کی روک تھام، عوام کو بہتر پولیسنگ سہولیات کی فراہمی اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے متعلق ہدایات جاری کیں، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی پر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔