مری ،کرپشن پر دو پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

مری ،کرپشن پر دو پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

کانسٹیبل عثمان اور غضنفر پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی

مری (نمائندہ دنیا) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایات پر مری پولیس میں شفافیت اور خود احتسابی کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اقدامات جاری ہیں ،کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کر کے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ۔ کانسٹیبل عثمان نمبر 6148/C اور کانسٹیبل غضنفر نمبر 2853/C پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے کے بعد قانون اور ضابطے کے مطابق سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں فورس سے نکال دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں