مری ،لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش ویران گھر سے برآمد
13سالہ عبدالمعیز کی نعش گھر کے برآمدے میں لٹکی ہوئی ملی ،تحقیقات شروع
مری(نمائندہ دنیا) تھانہ پھگواڑی کی حدود لوئر دیول میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 13سالہ عبدالمعیز کی نعش قریبی بند گھر سے برآمد ہوئی ہے ، بچے کی نعش گھر کے برآمدے میں لٹکی ہوئی پائی گئی ،پولیس کے مطابق والد نے علی الصبح اپنے بیٹے کی لاش پڑوسی گھر جو کہ خالی تھا میں لٹکی ہوئی دیکھی اور فوری اطلاع دی اطلاع ملتے ہی مری پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔