راولپنڈی بورڈ، انٹر میڈیٹ امتحانات کے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع

راولپنڈی بورڈ، انٹر میڈیٹ  امتحانات کے داخلہ فارم جمع  کرانے کے شیڈول میں توسیع

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، پارٹ ٹو اور ۔۔۔

کمپوزٹ (پہلا سالانہ) امتحان کے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع کر دی ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 19فروری دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2مارچ، تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12مارچ تین گنا فیس بمعہ 200روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اپریل ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں