نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں زیر تربیت افسروں کا سیف سٹی کا دورہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ایس ایس پی سیف سٹی اویس خان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں زیر تربیت افسران کے وفد کو سیف سٹی کا دورہ کروایا۔۔۔
وفد کو مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔