تلہ گنگ، کار میں اچانک آگ لگ گئی، ڈرائیور زخمی

تلہ گنگ، کار میں اچانک  آگ لگ گئی، ڈرائیور زخمی

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر چوک صدیق آباد کے قریب کار میں اچانک آگ لگ گئی، ڈرائیور معمولی زخمی۔۔

، ریسکیو 1122کا بروقت رسپانس۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر سین اسیسمنٹ کی، فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ پر قابو پایا اور گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ اور گیس لیکج سامنے آئی ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 33سالہ محب الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹمن کا رہائشی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں