اسلام آباد، گاڑیوں کے ایم ٹیگ رجسٹریشن پوائنٹس کی تعداد 24کر دی گئی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے ایم ٹیگ رجسٹریشن کا عمل تیزکردیا گیا۔۔
، شہریوں کی سہولت کے لیے پوائنٹس کی تعداد 19 سے بڑھا کر 24 کر دی گئی ،اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 979 گاڑیوں کی ای ٹیگنگ مکمل کی جا چکی ہے ، مراکز 24/7 جبکہ دو مراکز 24 گھنٹے شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔