اسلام آباد میں ای سٹیمپنگ سسٹم فعال ،پرانے لائسنس منسوخ

 اسلام آباد میں ای سٹیمپنگ سسٹم فعال ،پرانے لائسنس منسوخ

فیڈرل ٹریژری آفس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری ،ڈی سی آفس سے آرڈر

اسلام آباد(دنیا نیوز)اسلام آباد انتظامیہ نے آئی سی ٹی میں ای سٹیمپنگ سسٹم فعال کر دیا، ڈپٹی کمشنر آفس سے آرڈر جاری کر دیا گیا ۔ اسلام آباد میں تمام اسٹیمپ وینڈنگ لائسنس فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم ،فیڈرل ٹریژری آفس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری ،تحصیلدار، سب رجسٹرار اور جوائنٹ سب رجسٹرار کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ضلعی سطح پر تمام سٹیمپ وینڈرز کو مطلع کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں