اسلام آباد ،7اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،7اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے شراب ، اسلحہ برآمد، مقدمات درج،مزید تفتیش جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث سات اشتہا ریو ں سمیت12جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے ،ملزمان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں سیکر ٹر یٹ، کو ہسار، شالیمار اور تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30بو تلیں شراب اورمختلف بو ر کے چار عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں