فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان کردیا۔ چیئر مین پی ٹی اے میجرجنرل (ر) حفیظ الرحمن کاکہنا ہے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کے لیے بولیاں 27 فروری تک جمع کرانا ہوں گی۔
فائیو جی سروسز کا آغاز اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں سے ہوگا، بعد ازاں شہری اور دیہی علاقوں میں بھی سروس فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نیلامی کی شرائط کے تحت ہر موبائل آپریٹر کو ہر سال کم از کم ایک ہزار نئے موبائل ٹاورز نصب کرنا ہوں گے ۔