جامع آٹو اور ٹریکٹر پالیسی جلد پیش کی جائیگی،معاون خصوصی صنعت
ہارون اختر سے ملت ٹریکٹرز کے سی ای او کی ملاقات،مستقبل کے لائحہ عمل پرگفتگو
اسلام آباد(وقائع نگار) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا کہ جامع آٹو اور ٹریکٹر پالیسی جلد پیش کی جائے گی، معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے ملت ٹریکٹرز کے سی ای او سکندر مصطفی نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے آٹو اور ٹریکٹر سیکٹر کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں جامع اور مستقبل بین آٹو اور ٹریکٹر پالیسی جلد پیش کی جائے گی۔ نئی آٹو پالیسی کا بنیادی مقصد صنعتوں کو بااختیار بنانا، مقامی پیداوار کو مستحکم کرنا اور برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے ۔سی ای او ملت ٹریکٹرز سکندر مصطفی نے آگاہ کیا کہ کمپنی نے ٹریکٹر سازی میں 90 فیصد لوکلائزیشن کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے ۔ ملت ٹریکٹرز نے برآمدی صلاحیت بھی حاصل کر لی ۔