نگہبان کارڈ ،خواتین اور خصوصی افراد اکا خیال رکھا جائے ،طاہرہ اورنگزیب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں قائم نگہبان کارڈ ایکٹیویشن سنٹر (فیسلیٹیشن سنٹر) کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگہبان کارڈ کی بروقت ایکٹیویشن کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ مستحق افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ طاہرہ اورنگزیب اور شازیہ رضوان نے موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو بھی کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بزرگوں، خواتین اور خصوصی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے اور عملے کی موجودگی ہر وقت یقینی بنائی جائے ۔