2025ء کے دوران 261,101شکا یات کے فیصلے کئے ،وفاقی محتسب

2025ء کے دوران 261,101شکا یات کے فیصلے کئے ،وفاقی محتسب

دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں میں علا قا ئی دفا تر قائم کر دیئے ،تنزا نیہ کے وفد سے گفتگو

اسلام آ باد(نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ عوامی شکا یات کے جلد از جلد ازالے کی مسلسل کو ششوں کے با عث وفاقی محتسب کا ادارہ ایک غر یب آ دمی کی عدا لت کے طو ر پر سا منے آ یا ہے اور اسے عوام النا س کا بھر پور اعتماد حا صل ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ٹیکس محتسب سر وس تنزا نیہ کے ایک وفد سے ملا قا ت کے دوران کیا۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ سال 2025ء کے دوران ادا رے نے 261,101 شکا یات کے فیصلے کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ، جب کہ سال 2024 ء کے دوران فیصلوں کی تعداد 223,198 تھی۔ شکایات اور فیصلوں میں یہ اضا فہ ملک کے دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں میں علا قا ئی دفا تر کے قیام، کھلی کچہر یوں کے انعقاد، آ ئی آ ر ڈی پروگرام اور سر کا ری دفا تر کے دوروں جیسے اقدا مات کا نتیجہ ہے ۔تنزا نیہ کے وفد کے سربرا ہ نے وفاقی محتسب کے ادارے کی نما یاں کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ یہ ادارہ عوام النا س کو نہایت مفید خد مات فرا ہم کر رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں