رمضان المبارک ،450سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے

رمضان المبارک ،450سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے

مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں، سستے بازاروں میں ڈیوٹی سخت کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں کی زیرصدارت ٹریفک ہیڈکوارٹر زمیں اجلاس ہوا۔ تمام افسرا ن کو مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں، سستے بازاروں، سحری و افطاری اور تراویح کے دوران ٹریفک ڈیوٹیز کے بات اہم ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 450 سے زائد افسران و جوان تعینات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے ساتھ باہمی رابطہ رکھیں اور سلسلہ وار میٹنگزکا انعقاد کریں تاکہ مساجد و امام بارگاہوں کے باہر پارکنگ کے نظام کو موثر رکھا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں