رمضان المبارک میں امن و امان کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ
فول پروف سکیورٹی ،چیکنگ سخت ،گشت میں اضافہ کیا جائے گا ،آئی جی کی اجلا س کو بریفنگ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے سے متعلق اجلاس ہوا ،آئی جی علی ناصر رضوی سمیت سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے افسران نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آئی جی نے رمضان المبارک میں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور فول پروف انتظامات کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں آنے والے نمازیوں کیلئے بہترین سیکورٹی اقدامات کے گئے ہیں۔ رمضان بازاروں، مارکیٹس اور کمرشل مراکز میں بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ شہر بھر میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور اسکو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس دن رات مصروف عمل ہے ۔