وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر رمضان بازار سج گئے

وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر رمضان بازار سج گئے

ڈپٹی کمشنر کا ترنول، ایچ نائن، بارہ کہو، جی سکس، جی الیون میں بازاروں کا دورہ اشیائے صر ف کی قیمتیں ،معیار چیک کیا ،شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر رمضان بازار سج گئے ہیں۔ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کر رکھے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے ترنول، ایچ نائن، بارہ کہو، جی سکس، جی الیون اور پاکستان ٹاؤن میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بازاروں میں فروخت ہونے والی تازہ سبزیوں، پھلوں، انڈوں، چکن اور کریانہ کے سامان کا معائنہ کیا اور ان کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گھی، چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور معیار کو بھی پرکھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بازار میں حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق تمام اشیاء ضروریہ کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں