رمضان المبارک میں شوگر کے مریضوں کیلئے ایڈوائزری جاری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے رمضان المبارک میں ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں ذیابیطس کے مریضوں کو روزے کے دوران اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے اور خون میں شوگر کی سطح کم ہونے (ہائپو گلیسیمیا) کے خطرے سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ سحری اور افطاری کے اوقات کے مطابق انسولین لگانے کے وقت کا تعین کرنا ہے۔