مری، سستے آٹے کی فراہمی جاری
مری (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے غریب عوام کو سستے آٹے کی سرکاری نرخوں پر فراہمی شروع کر دی ہے۔
جی پی او چوک، مال روڈ اور دیگر مقامات پر غریب لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی پیرا فورس مری، سول ڈیفنس مری اور دیگر اہلکار کر رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مری نے عوام کو ارزاں اور معیاری اشیاء ضرورویہ کی فراہمی کیلئے مری میں پانچ نگہبان رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔