نوشہرہ، درختوں کی کٹائی پر بھائی نے بھائی پر کار چڑھا دی، موقع پر جاں بحق

نوشہرہ، درختوں کی کٹائی پر بھائی نے  بھائی پر کار چڑھا دی، موقع پر جاں بحق

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ خویشگی گائوں میں خون سفید ہو گیا، درختوں کی کٹائی پر سگے بھائی نے مشتعل ہوکر بڑے بھائی اور بھتیجے پر موٹر کار چڑھا دی۔

بڑا بھائی نجات علی موقع پر جاں بحق، 22سالہ بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم بھائی نصرت علی اپنے بیٹے شہزاد علی سمیت موٹرکار میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ خویشگی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں