تارکین وطن کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہے، چودھری سالک

تارکین وطن کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہے، چودھری سالک

مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم،فیصلے 90دن میں ہونگے،گفتگو

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور متعلقہ اداروں میں گورننس اور ڈیجیٹائزیشن کو بہتر بنانے کیلئے تاریخی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیرِ برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چودھری سالک حسین نے اسلام آباد میں پاکستان گورننس فورم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورننس اور شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر پالیسیوں کی ایک مقررہ مدت ہونی چاہیے تاکہ کاروباری حضرات کو پالیسیوں کی پائیداری کا یقین حاصل ہو۔ حالیہ مہینوں میں ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ گزشتہ برس وزارت سمندر پار پاکستانیز کی کاوشوں کی بدولت ریکارڈ تعداد میں لوگوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا۔ سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 90فیصد کیسز جائیداد سے متعلق ہیں۔ ان مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں، فیصلے 90دن کے اندر کیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں