شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے ڈی چوک میں منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کی۔
آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کیلئے مصروف عمل ہیں، افطار ڈنر میں شرکت کا مقصد فیلڈ میں مصروفِ عمل افسران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی عملی ذمہ داریوں کے تناظر میں سکیورٹی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ اسلام آباد میں امن و امان کی فضا مُستحکم رہے اور شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔ بعدازاں آئی جی نے نماز فجر میں مساجد کے باہر سکیورٹی ڈیوٹیز سرانجام دینے والے پولیس افسران سے ملاقات کی، سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیا۔