پاک تاجک تعلقات،میڈیا پل کا کر دارادا کر سکتا، تاجک سفیر

پاک تاجک تعلقات،میڈیا پل کا کر دارادا کر سکتا، تاجک سفیر

تاجکستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے،ایپنک وفد سے گفتگو

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طور سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفڈریشن (ایپنک) گلگت بلتستان چیپٹر کے وفد نے ملاقات کی۔ قیادت مرکزی چیئرمین صدیق انظر نے کی جبکہ گلگت بلتستان چیپٹر کی چیئرپرسن مہوش ممتاز بیگ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور میڈیا تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں میڈیا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ سفیر شریف زادہ یوسف طور نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور عوامی روابط کے فروغ میں میڈیا مثبت پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ درست اور متوازن رپورٹنگ سے خطے میں ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ ملتا ہے۔ صدیق انظر نے کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کو قریب لانے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں